ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلہ دیش سے ہندوستان آئے گی ایل پی جی، دونوں ممالک کے درمیان ہوئے سات اہم معاہدے

بنگلہ دیش سے ہندوستان آئے گی ایل پی جی، دونوں ممالک کے درمیان ہوئے سات اہم معاہدے

Sat, 05 Oct 2019 18:51:32    S.O. News Service

نئی دہلی،05/اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ہندوستان اور بنگلہ دیش نے اپنے تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے درمیان مذاکرات کے بعد ہفتہ کو سات معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔اس دوران ایل پی جی برآمد سمیت تین منصوبوں کا آغاز بھی کیا گیا۔ان میں سے ایک منصوبہ بنگلہ دیش سے ایل پی جی کے درآمد سے متعلق ہے۔اس درآمدایل پی جی کو ہندوستان کے شمال مشرقی ریاستوں میں تقسیم کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ آج کے مذاکرات ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ وزیر اعظم مودی اورشیخ حسینہ کے درمیان مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے سات معاہدوں پر دستخط کئے جو پانی کے وسائل، نوجوانوں کے امورومعاملات، ثقافت، تعلیم اور ساحلی نگرانی سے متعلق ہے۔پی ایم مودی نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ تین دوطرفہ منصوبوں کا افتتاح کرنے کا موقع مجھے ملا ہے۔گزشتہ ایک سال میں ہم نے ویڈیو لنک سے 9 منصوبے پیش کئے ہیں۔آج کے تین منصوبوں سمیت ایک سال میں ہم نے ایک درجن مشترکہ منصوبے شروع کئے ہیں۔ اس کامیابی پر میں دونوں ممالک کے حکام اور تمام شہریوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔


Share: